وہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں آٹھ دہشت گرد ہلاک
وہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ آر پی او وہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق، آپریشن بہادر خیل میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔
ملاملٹری الائنس کی بات کرنیوالے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے: طاہر اشرفی
اس کارروائی کو سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے مزاحمت کی گئی، جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں غیرموثر بنایا۔
یہ کارروائی خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔