sui northern 1

حکومت نے عادل راجہ کا نام کالعدم اشخاص کی فہرست میں شامل کر دیا

حکومت نے عادل راجہ کا نام کالعدم اشخاص کی فہرست میں شامل کر دیا

0
Social Wallet protection 2

**وفاقی حکومت نے یوٹیوبر عادل راجہ کا نام کالعدم افراد کی فہرست میں شامل کر دیا**

sui northern 2

وفاقی حکومت نے لندن میں مقیم یوٹیوبر عادل راجہ کا نام کالعدم اشخاص کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ حکومت کے مطابق، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عادل راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے، کیونکہ وہ پاکستان کی سالمیت اور امن عامہ کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

پی آئی اے کی ویلیو 190 اور لائیبلٹی 181 بلین ہے، حکومت قوم کی چیز نہیں سنبھال سکی، عارف حبیب

حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عادل راجہ آن لائن پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ یہ اقدام ان کی سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایک برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو سابق فوجی افسر بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا تھا کہ عادل راجہ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کریں اور عدالتی اخراجات میں 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز دیں۔

عادل راجہ رواں سال اکتوبر میں ہتک عزت کے ایک مقدمے میں ہار چکے ہیں، جس کے بعد عدالت نے انہیں مستقبل میں ہتک آمیز بیانات نہ دہرانے کا حکم امتناع بھی جاری کیا تھا۔ حکومت کا یہ تازہ اقدام ان کے خلاف قانونی کارروائیوں کی ایک کڑی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.