sui northern 1

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

0
Social Wallet protection 2

پنجاب کیٹل مارکیٹ کمپنی میں 21 ملین روپے کے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

sui northern 2

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں مالی بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں 21 ملین روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں واقع کمپنی کے ٹھیکیداروں نے پارکنگ اور جانوروں پر ٹیکس کے ٹھیکے کی ادائیگی میں سنگین غفلت برتی۔

گھٹنے کی انجری، شاہین آفریدی مشکلات کا شکار

ٹھیکیداروں نے 58 ملین روپے کے ٹھیکے حاصل کیے، لیکن محض 12 ملین روپے ادا کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں کمپنی کو دوبارہ یہ ٹھیکہ صرف 14 ملین روپے میں دینا پڑا، جس سے مجموعی طور پر 21 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے ٹھیکیداروں کی عدم ادائیگی پر کوئی قانونی یا انتظامی کارروائی نہیں کی۔ رقم کی وصولی کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے، اور نہ ہی ان ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا گیا۔

یہ صورت حال کمپنی کے انتظامی اور مالی کنٹرول کے نظام میں خامیوں کو ظاہر کرتی ہے، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.