sui northern 1

پی ٹی آئی کیساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم سے کیا گیا تھا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری

پی ٹی آئی کیساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم سے کیا گیا تھا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری

0
Social Wallet protection 2

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم کے ساتھ کیا گیا تھا۔

sui northern 2

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں چیئرمین خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور سید امین الحق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی فیلڈ مارشل کے خلاف استعمال ہونے والی زبان دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔

سندھ میں سردار قبائلی جھگڑے کروا کر اقتدار کر رہے ہیں: جنرل سیکرٹری جے یو آئی

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کو ورغلا رہی ہے اور لوگوں کو اس بیانیے سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا برطانیہ میں مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم کے ساتھ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نام پر دکانیں کھلی رکھی ہیں، لیکن پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اتنی سہولیات میسر ہیں کہ وہ باہر نہیں آنا چاہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اور کارکنوں کو عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کرنا چاہیے اور انہیں بھی پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے جیسا کہ انہوں نے دیا ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو شخصیت پرستی سے نکل کر عوام کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایک ایمرجنسی کی صورتحال سے گزر رہا ہے اور حکومت کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ وفاق کے نمائندے کے طور پر اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.