**جے یو آئی کے راشد سومرو کا پیپلز پارٹی پر الزام: "سندھ میں کرپشن اور مہنگائی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے”**
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن، مہنگائی اور انتظامی ناکامیوں کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔
تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 7 اورگہرائی 73 کلومیٹر ریکارڈ
داودو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سومرو نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے "کارونجھر سمیت سندھ کے وسائل پر حکمرانی کے لیے سمجھوتے کیے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ سندھ میں 16 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، جو صوبائی حکومت کی واضح ناکامی ہے۔
انہوں نے سندھ کے کچے علاقے میں قانونی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں "ڈاکوؤں کا راج ہے اور 400 سے زائد افراد قید میں ہیں۔” سومرو نے دعویٰ کیا کہ "صوبے میں سردار قبائلی جھگڑے کروا کر سندھ میں اقتدار کر رہے ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن اور مہنگائی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، جس نے صوبے کے وسائل کے استعمال میں عوامی مفاد کو نظرانداز کیا ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سندھ میں محکمہ خوراک سمیت مختلف اداروں میں مبینہ کرپشن کے معاملات زیرِ تحقیقات ہیں۔