sui northern 1

ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، مارچ2022 سے پہلے پاکستان تنہا ہوگیا تھا، عقیل ملک

ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، مارچ2022 سے پہلے پاکستان تنہا ہوگیا تھا، عقیل ملک

0
Social Wallet protection 2

**وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کا پی ٹی آئی کے مذاکرات کے موقف پر تبصرہ**

sui northern 2

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے رجحانات میں بہتری آ رہی ہے اور مختلف ممالک کے سربراہان کے دورے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 سے قبل پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے۔

بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں: صدر مملکت

ہم نیوز کے پروگرام "کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مذاکرات کی دعوت کو خوش آئند قرار دیا، لیکن پی ٹی آئی کے داخلی اختلافات کی طرف توجہ دلائی۔ ان کے مطابق، پی ٹی آئی خود اندرونی تقسیم کا شکار ہے جہاں ایک رہنما مذاکرات کی بات کرتا ہے تو دوسرا اسے مسترد کر دیتا ہے۔

عقیل ملک نے کہا کہ اگر کوئی پی ٹی آئی رہنما وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یا دیگر شخصیات سے ملنا چاہتا ہے تو وہ باقاعدہ درخواست دے کر منگل یا جمعرات کو ملاقات کر سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود قیدی خود وزیراعلیٰ یا پی ٹی آئی سے ملنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

وزیر مملکت نے قیدیوں کی رہائی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خود سے کسی کو پے رول پر رہا نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے قیدی کی طرف سے درخواست دینا ضروری ہے، جس کے بعد پے رول بورڈ اس کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل فوری نہیں ہوتا، اور پی ٹی آئی کے قول و فعل میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.