**بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک**
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
مفت عمرے کا جھانسہ‘،فیصل آباد کی بزرگ خواتین پر سعودی عرب میں کیا بیتی؟چونکا دینے والے انکشافات
آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے پر کی گئی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کوہلو میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ "انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف عزم استحکام میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔”
وزیراعظم نے زور دیا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔