کراچی: چینی کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئیں۔
کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے بتایا کہ شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ایمان، اتحاد اور نظم قائداعظم کے اصول آج بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں، مسلح افواج
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ مقررہ قیمت سے زائد چینی فروخت نہ کی جا سکے۔