وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے دوران مختلف کیٹیگریز کے پلاٹس 17 ارب روپے سے زائد میں فروخت ہوئے۔
حکام کے مطابق سیکٹر جی ٹین ٹو میں پلاٹ نمبر 514 کو 93.33 ملین روپے، پلاٹ نمبر 516 کو 92.62 ملین روپے، پلاٹ نمبر 517 کو 100.44 ملین روپے اور پلاٹ نمبر 526 کو 93.33 ملین روپے میں فروخت کیا گیا۔ اسی سیکٹر میں پلاٹ نمبر 531 کی بولی 94.04 ملین روپے، پلاٹ نمبر 547 کی 91.90 ملین روپے، پلاٹ نمبر 548 کی 91.90 ملین روپے جبکہ پلاٹ نمبر 556 کی 91.90 ملین روپے میں کامیابی سے تکمیل ہوئی۔
کراچی میں نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام
مری روڈ پر واقع آرچرڈ اسکیم کے پلاٹ نمبر 9 کو 712 ملین روپے جبکہ پلاٹ نمبر 9 اے کو 732 ملین روپے میں فروخت کیا گیا۔ نیلامی کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت سی ڈی اے کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے نیلامی میں حصہ لینے والے تمام سرمایہ کاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی شہریوں اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کی جائے گی اور بزنس کمیونٹی و سرمایہ کاروں کی تجاویز کی روشنی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس طاہر نعیم اور ان کی سربراہی میں قائم آکشن کمیٹی نے کی، جس نے نیلامی کو شفاف اور مسابقتی بنانے کے لیے مؤثر انتظامات کیے۔ کامیاب اور شفاف نیلامی کے انعقاد پر چیئرمین سی ڈی اے نے آکشن کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔