sui northern 1

اسلام آباد میں جنگی جہازوں کی پروازیں،وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد میں جنگی جہازوں کی پروازیں،وجہ بھی سامنے آگئی

0
Social Wallet protection 2

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے بدھ کے روز اس وقت حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جب شہر کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بلند پروازیں کرتے نظر آئے۔ دن بھر مختلف علاقوں میں ایف 16 طیاروں کی گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

sui northern 2

قومی ائیر لائن کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے: مشیر نجکاری محمد علی

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے ایف 16 طیارے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر متوقع فلائی پاسٹ کی ریہرسل میں مصروف تھے۔ یہ مشقیں دورے کے دوران ہونے والی رسمی تقریبات کی تیاری کا حصہ ہیں۔

حکام نے وضاحت کی ہے کہ ان پروازوں کا مقصد مکمل طور پر تربیتی اور رسمی نوعیت کا ہے اور اس کا عوامی سلامتی یا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے قبل اس طرح کی مشقیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں تاکہ کسی ممکنہ تکنیکی یا انتظامی خامی سے بچا جا سکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صورتحال کو معمول کے مطابق سمجھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.