لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا ہے اور آج ان کے حق میں کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں ہے۔
گھوٹکی: پولیس کا کچے کے مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں کا صفایا کرنےکا دعویٰ
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جھگڑے اور فساد ملک کو کبھی آگے نہیں لے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آگے آ کر ملکی حالات کو ٹھیک کرنا چاہیے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا ہے اور آج ان کے حق میں کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں آج قومی ڈائیلاگ اور سیاسی میثاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کو سازش کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اس وقت ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں مکالمے سے انکار کرتی ہیں۔