sui northern 1

مری میں برفباری متوقع، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکمے الرٹ

مری میں برفباری متوقع، ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکمے الرٹ

0
Social Wallet protection 2

محکمہ موسمیات پاکستان نے راولپنڈی، اسلام آباد اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد مری کی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

sui northern 2

بنگلادیش کی نوجوان نسل بھارت سے نالاں، پاکستان اور چین کا اثر بڑھ چکا، بھارت کا اعتراف

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی اور مغربی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں 21 دسمبر کو متعدد پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ مری، ناران، کاغان، سوات، گلگت، ہنزہ اور دیگر علاقوں میں موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر شیرازی نے بتایا کہ انتظامیہ نے برف ہٹانے والی مشینری، سڑکوں کی صفائی اور ٹریفک کنٹرول کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے۔ روزانہ پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جاتی ہے، جو حالات بہتر ہونے پر بڑھائی جا سکتی ہے۔

ریسکیو 1122 نے مری میں کوڈ ریڈ نافذ کرتے ہوئے ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور عملہ اور 16 ایمبولینسز، سات فائر وہیکلز، دو ریسکیو گاڑیاں اور 25 ریسکیو بائیکس تیار رکھے گئے ہیں۔

تمام اقدامات کا مقصد سیاحوں اور مقامی شہریوں کی حفاظت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.