کراچی کے بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت گھنے دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے کئی بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر منتقل کرنا پڑا۔ شہر کے مختلف حصوں بشمول سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور ڈیفنس میں دھند کا راج رہا۔
سانحہ 9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ آنے والے 24 گھنٹوں میں موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دھند کے باعث 6 بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط اور اسلام آباد منتقل کر دی گئیں۔ یہ عمل محدود حد نگاہ میں پروازوں کی حفاظت کے لیے معمول کا اقدام سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کی ٹریفک متاثر ہوئی اور کئی مقامات پر سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں۔