اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مالی فراڈ اور لین دین سے متعلق مقدمات میں تیزی کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
اب لین دین کے کیسز میں 25 لاکھ روپے تک کے معاملات میں ایس ایچ او کو براہ راست مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے تحت شہریوں کو ایس او پیز کے لیے مختلف افسران کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
فلم دھریندھر میں کام کرنیوالے رنویر سنگھ کا تعلق بھی کراچی سے نکلا، لیکن کیسے؟
حکام کے مطابق اس سے پہلے چیک ڈس آنر یا اسٹامپ کے معاملات میں شہریوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، جس سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
نئے نظام کے تحت 25 لاکھ روپے سے زیادہ کے معاملات میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار متعلقہ ایس پی کے پاس ہوگا۔ یہ اقدام شہریوں کو فوری راحت فراہم کرنے اور مالی فراڈ کے مقدمات میں تیزی لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔