اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کل عراق کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر ملک کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔
9مئی، جی او آر گیٹ حملہ؛ مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کا یہ دورہ پانچ روزہ ہوگا، جس کے دوران وہ عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔ صدر کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی شامل ہوں گے۔
دورے کے دوران کربلا سمیت دیگر اہم مذہبی مقامات کی زیارت بھی متوقع ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔