sui northern 1

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا غیر قانونی سگریٹ سیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا غیر قانونی سگریٹ سیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے غیر قانونی سگریٹ تجارت کے خلاف مسلسل اور مؤثر انفورسمنٹ کارروائیوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

sui northern 2

ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کمپنی حکام نے بتایا کہ 2025 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں سے تقریباً 17 ارب سگریٹ اسٹکس اور خام مال ضبط اور تلف کیا گیا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ غیر قانونی سگریٹ سیکٹر اب بھی وسیع پیمانے پر موجود ہے اور اس کے خلاف سخت اور مسلسل کارروائی ضروری ہے۔

جماعت اسلامی نے ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

کمپنی کے مطابق غیر قانونی سگریٹ بنانے والوں نے اپنے طریقے بدل لیے ہیں اور اب وہ کھیتوں، چاول کی ملز اور زیر زمین فیکٹریوں جیسی چھوٹی پیداواری سائٹس استعمال کر رہے ہیں۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سپلائی چین کے ہر حصے کی جامع نگرانی ضروری ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ریگولیٹری انگیجمنٹ مینیجر حمزہ خان نے کہا کہ ایکسائز ریونیو میں بظاہر اضافہ ہوا ہے، لیکن افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے حقیقی آمدنی ایک دہائی پہلے کے مقابلے کم ہو چکی ہے۔ اس کی وجہ صارفین کا مہنگے قانونی برانڈز سے سستے غیر قانونی برانڈز کی طرف منتقل ہونا ہے، جو 2022-23 میں ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا نتیجہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایسیٹیٹ ٹو میٹریل پر ایکسائز ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد یہ اسمگلنگ کی منافع بخش مصنوعہ بن گیا ہے۔ گزشتہ سال 500 ٹن سے زیادہ ایسیٹیٹ ٹومیٹریل ضبط کیا گیا، جو ٹیکس بڑھانے کے منفی اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی تجارت کے خلاف مہم جاری رکھی جائے اور ٹیکس پالیسی میں توازن پیدا کیا جائے تاکہ منصفانہ مارکیٹ قائم ہو سکے اور سرکاری ریونیو کا تحفظ ممکن ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.