پنجاب حکومت نے ‘اپنی چھت اپنا گھر’ پروگرام کے تحت بلاسود قرض حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قرضے جلدی واپس کرنے پر 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ قرض کی مدت کے دوران انتقال کرنے والوں کے قرض معاف کر دیے جائیں گے اور معذور ہونے کی صورت میں بھی رعایت دی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی سکندر ذیشان نے بتایا کہ یہ رعایت ان افراد کو ملے گی جو 10 سالہ قرضے کو 3 سے 6 سال کے اندر ادا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرض واپسی کے عمل کو مزید آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس پروگرام کے تحت شہریوں کو 15 لاکھ روپے کا بلاسود قرض 10 سال کی مدت کے لیے دیا جاتا ہے۔ جلدی وصول ہونے والی رقم سے مزید شہریوں کو گھر بنانے میں مدد مل سکے گی۔
اجلاس میں اخوت، این ایس آر پی سمیت مختلف مائیکرو فنانس اداروں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اب ایس او پیز کو حتمی شکل دے کر صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کیا جائے گا۔