لاہور میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی ہدایات دی ہیں۔ صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے افسران کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق کرایوں کی فہرست جاری کرانے کی ہدایات کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے تمام اضلاع میں ٹیمیں بنا دی ہیں۔
پاکستان کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت، غزہ میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
اس کے علاوہ وزیر ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور متعلقہ حکام کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے رقم مسافروں کو واپس کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا اور زائد کرایہ لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔