sui northern 1

پاکستان کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت، غزہ میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

پاکستان کی سڈنی واقعہ کی شدید مذمت، غزہ میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

0
Social Wallet protection 2

نیویارک: پاکستان نے سڈنی میں ہونے والے حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

sui northern 2

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے مسلسل ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

کشمیر بھارت کا نہیں، دہشت گردی بند کرو، پاکستان کا دو ٹوک جواب

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے اور جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر فوری عملدرآمد ضروری ہے۔ عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہیے اور یہودی بستیوں کی تعمیر فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دینے پر زور دیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں کیے جانے والے مظالم کی ذمہ داری قبول کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.