اسلام آباد: وزیر اعظم نے بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے افرادی قوت کو آف لوڈ کرنے کے معاملات پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر سالک حسین کریں گے۔
کشمیر بھارت کا نہیں، دہشت گردی بند کرو، پاکستان کا دو ٹوک جواب
کمیٹی کا کام سمندر پار پاکستانیوں کے پروٹیکٹوریٹ کی تجدید سے متعلق مسائل کا جائزہ لینا ہے۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی، وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، سیکرٹری آئی ٹی، چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ شامل ہیں۔
کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین ہفتوں کے اندر وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے۔ اس رپورٹ میں پروٹیکٹوریٹ سٹیمپ کے آن لائن اجرا اور تجدید کے حوالے سے سفارشات شامل کی جائیں گی۔