sui northern 1

گھوٹکی؛ بس سے اغوا کیے گئے 11 مسافر بازیاب، پولیس آپریشن جاری

گھوٹکی؛ بس سے اغوا کیے گئے 11 مسافر بازیاب، پولیس آپریشن جاری

0
Social Wallet protection 2

گھوٹکی میں گڈو کشمور لنک روڈ سے اغوا کیے گئے مسافروں کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 11 مغوی مسافروں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

sui northern 2

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان یہ مقابلہ کچے کے علاقے سون میانی کے قریب ہوا، جس کے بعد مغوی مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جہاں ڈی آئی جی سکھر کی نگرانی میں چار ایس ایس پیز آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ پولیس کارروائی کے دوران بکتر بند گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

انور کھیتران کے مطابق شدید دھند کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ بازیاب کرائے گئے مسافروں میں سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اوباڑو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے تمام مغویوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ باقی مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک پولیس آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.