sui northern 1

ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

0
Social Wallet protection 2

پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے عمر کی حد 18 سال کی بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

sui northern 2

قرارداد اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور انہیں معیشت میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر 18 سال سے کم کر کے 16 سال کی جائے۔

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

قرارداد میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ کینیڈا کے بیشتر صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جبکہ جرمنی میں یہ عمر 17 سال ہے۔

مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر 16 سال مقرر کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.