sui northern 1

قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل

قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل

0
Social Wallet protection 2

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

sui northern 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشنز کی آپریشنل تیاری، جنگی صلاحیتوں اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

غذائی دہشتگردی انسانی جانوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ، ہماری زمہ داری کیا اور ریاست کی زمہ داری کیا

دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولیات کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، ہمہ وقت تیاری اور نظم و ضبط کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں پھرتی، درستگی، مؤثر صورتحال سے آگاہی اور بروقت فیصلہ سازی ناگزیر ہو چکی ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے سخت گیر، مشن پر مبنی تربیت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز اور انتہا پسند نظریات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر کے خلاف بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.