sui northern 1

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

0
Social Wallet protection 2

خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں کل بروز ہفتہ سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

sui northern 2

فوج میں تاریخی احتساب نے عوام کا اعتماد بڑھایا، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، طارق فضل چوہدری

چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور دیگر اضلاع میں 13 سے 15 دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری کے باعث ناران، کاغان اور دیگر بالائی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔

شدید بارش اور برفباری کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.