sui northern 1

گاڑیوں کی فروخت میں 33فیصداضافہ ریکارڈ

گاڑیوں کی فروخت میں 33فیصداضافہ ریکارڈ

0
Social Wallet protection 2

جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

sui northern 2

پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2025 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 51 ہزار 83 گاڑیوں کی فروخت ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6 لاکھ 40 ہزار 929 یونٹس کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگی تیاری شروع کردی، امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان

نومبر 2025 میں گاڑیوں کی فروخت 1 لاکھ 85 ہزار 388 یونٹس رہی، جو اکتوبر کے 1 لاکھ 85 ہزار 466 یونٹس کے مقابلے میں ایک فیصد کم جبکہ گزشتہ سال نومبر کے 1 لاکھ 34 ہزار 403 یونٹس کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کاروں کے 55 ہزار 112 یونٹس فروخت ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فروخت ہونے والے 38 ہزار 534 یونٹس کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔

اسی طرح مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 127 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فروخت ہونے والے 63 یونٹس کے مقابلے میں 102 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.