sui northern 1

محکمہ آبپاشی نے نہروں کی بندش کا اعلان کر دیا

محکمہ آبپاشی نے نہروں کی بندش کا اعلان کر دیا

0
Social Wallet protection 2

حیدرآباد میں دریائے سندھ کے کوٹری بیراج سے نکلنے والی کے بی فیڈر نہر کو 25 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف انجینئر محکمہ ایریگیشن کوٹری بیراج نے بتایا کہ نہر 20 دسمبر سے 15 جنوری تک بند رہے گی۔

sui northern 2

اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5.2 متعارف کرا دیا

حکام کے مطابق نہر کی یہ عارضی بندش کراچی کے کے فور پراجیکٹ کی تکمیل سے متعلق ضروری کاموں کے باعث کی جارہی ہے تاکہ آئندہ برس شہر کو زیادہ اور بہتر معیار کا پانی فراہم کیا جاسکے۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ کلری بگھار فیڈر کینال پر مرمتی اور توسیعی کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ ان کاموں کے دوران نہر کے بہاؤ میں تعطل رہے گا تاہم حکام نے واضح کیا کہ یہ اقدامات مستقبل میں کراچی کو مسلسل اور بہتر پانی کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہیں۔

ایریگیشن حکام کے مطابق کام کی رفتار بڑھانے کے لیے خصوصی انجینئرنگ ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ نہر کی بندش کے دوران متبادل انتظامات پر بھی غور جاری ہے تاکہ کاشتکاروں کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں۔ حکام کو امید ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نہر کی گنجائش بڑھے گی اور کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی کے نظام میں واضح بہتری حاصل ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.