سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اہم ادارے نے سزا اور جزا کے نظام کو خود سے شروع کر دیا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا، اس کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو پیغام چلا گیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔
قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: خواجہ آصف
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ مل کر نو مئی کیا گیا تھا، تو اس وقت کہا تھا کہ کوئی نہیں بچ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کے کیسز باقی ہیں اور جس سیاسی پارٹی نے یہ کام کیا، اس کا فیصلہ دیوار پر نظر آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی سزا صرف ابتدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطہر من اللہ جیسے لوگوں کا بھی احتساب ہونا ہے اور سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔