sui northern 1

وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے 5300 ارب روپے کی تاریخی کرپشن کی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے 5300 ارب روپے کی تاریخی کرپشن کی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

0
Social Wallet protection 2

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے براہ راست گفتگو کی۔

sui northern 2

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے جامعہ پشاور کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے پانچ ہزار تین سو ارب روپے کی تاریخی کرپشن کی ہے۔

فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کیں، آج کا فیصلہ تاریخی ہے: عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پراجیکٹس کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے دو ہزار دو سو ارب روپے سے زائد بقایا ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن کی مد میں ضم اضلاع کے ایک ہزار تین سو پچھتر ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واٹر چارجز کی مد میں بھی اربوں روپے بقایا ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو رعائتی نرخوں پر کھانا فراہم کرنے کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی کمپیوٹر لیب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ، پولیٹیکل سائنس اور انفارمیشن مینجمنٹ اسٹڈیز کی پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے سولرائزیشن کا بھی اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.