sui northern 1

میں نے پوری پی ٹی آئی کو لٹو کی طرح نچایا ہوا ہے، فیصل واوڈا

میں نے پوری پی ٹی آئی کو لٹو کی طرح نچایا ہوا ہے، فیصل واوڈا

0
Social Wallet protection 2

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری پی ٹی آئی کو لٹو کی طرح نچایا ہوا ہے اور بڑے بڑے اعلامیے آرہے ہیں۔ پروگرام ‘خبر’ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بانی کو مائنس کر دیا ہے اور یہ صرف ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کی کمیٹی میں عمران خان سے لاتعلقی ظاہر کی گئی اور وہ تو سائڈ ہو گئے۔

sui northern 2

،شواہد کے بغیر ملازم کو برطرف کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، سپریم کورٹ

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جتنی تکلیف ملے گی، موجودہ پارٹی قیادت کی سیاست چمکتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چچا کی زبان سمجھ میں آ گئی ہے جو یہ زبان سمجھتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اور کل کی پریس کانفرنس میں دیکھ لیا کہ وہ عمران خان کو مائنس کر رہے ہیں۔ سینیٹر نے کہا کہ نالائق عارضی وزیر اعلیٰ صرف دس یا بیس سیکنڈز کی ویڈیو بناتا ہے اور یہ اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟

انہوں نے کہا کہ سینیٹر خرم ذیشان بہت جلد سینیٹر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی، پابندی، گورنر راج، نو مئی کے کیسز کا منطقی انجام اور غداری کے کیس سب باری باری ہوں گے۔ سینیٹر نے کہا کہ خرم ذیشان نے ڈیجیٹل دہشت گردی کی ہے، اسے ڈھونڈیں گے اور پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کے بھگوڑوں کو بھی پکڑ کر لائیں گے، چاہے وہ جہاں بھی ہوں۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گیارہ تاریخ سے پاکستان کی اچھی خبریں آنے شروع ہو جائیں گی اور ملک میں چیزیں بہتری کی جانب جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.