sui northern 1

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

0
Social Wallet protection 2

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

sui northern 2

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے اور پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ڈگری کیس قابل سماعت قرار

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو جاری کریں گے جبکہ امیدوار 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی اور اپیلیں 5 جنوری سے 8 جنوری 2026 تک دائر کی جا سکیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹربیونلز 9 جنوری سے 13 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہوگی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری 2026 کو جاری کی جائے گی اور اسی روز انتخابی نشانات بھی الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 15 فروری کو ہوگی اور نتائج 16 فروری سے 19 فروری تک مرتب کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.