sui northern 1

مریم نواز کی پنجاب میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت، تعلیمی اداروں میں کیمرے اور فرضی مشقیں لازمی

مریم نواز کی پنجاب میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت، تعلیمی اداروں میں کیمرے اور فرضی مشقیں لازمی

0
Social Wallet protection 2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مضبوط بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

sui northern 2

ان کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب پولیس کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی گارڈز، داخلی چیکنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے نظام کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2026، کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے

وزیراعلیٰ نے دیگر صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیورز اور عملے کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور پولیس سمیت دیگر اداروں کو موٹروے پولیس کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون کرنے کا حکم دیا۔

پنجاب بھر میں پارکس، مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ بہتر بنانے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کو کیمروں کے مکمل فنکشنل ریویو کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف مؤثر کارروائی جاری رکھنے اور شہریوں کے تعاون سے مشکوک اور سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ تیار کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی افراد اور عام شہریوں میں واضح فرق کیا جا سکے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور محفوظ ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.