پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہوگئی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق، دونوں فریقوں کے مابین دو روز سے مذاکرات جاری تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 فی الحال منسوخ کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور نئے جرمانوں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری
یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے باعث متعدد بس اڈے بند رہے تھے، جس سے مسافروں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے قبل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا تھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے اور وہ اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔