ایبٹ آباد پولیس کی پیشہ ورانہ نااہلی اغواء ہونے والی لیڈی ڈاکٹر قتل
قوم کے مسیحا مجھے ہے حکم اذاں … ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہوتے ہیں ان کے اس منصب اور انسانیت کی خدمت کی وجہ سے انہیں قوم کے مسیحا سمجھا جاتا ہے (سردار طارق خان)
ایبٹ اباد تھانہ کینٹ سے اغواء ہونے والی لیڈی ڈاکٹر قتل
ایبٹ آباد پولیس ڈی ایس پی کینٹ طاہر سلیم ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر زبیر تنولی اور پی آر او ایبٹ آباد پولیس اعظم میر کی پیشہ ورانہ نااہلی اور عدم دلچسپی اؤر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوسوں دور پولیس افسران کی وجہ سے قوم کی بیٹی ایبٹ آباد کی بیٹی قتل ۔۔
ایبٹ آباد پولیس کا پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ایس ڈی پی او عوام کو لیڈی ڈاکٹر کے اغواء کے بارے میں گمراہ کن معلومات فراہم کرتے رہے اور پولیس کی سستی کی وجہ سے ایک ڈاکٹر دو بچوں کی ماں ایک بیٹی اور سب سے بڑ کر ایک مسیحا کی جان چلی گئی
ایبٹ اباد جیسے پرامن ترین شہر میں لیڈی ڈاکٹر کے اغواء اور قتل کے واقعے کی وجہ سے عوام خاص طور پر خواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کو مشہور و معروف کشمیر کلاتھ کے مالک وحید کی اہلیہ نے اپنے 3 ساتھیوں سمیت لیڈی ڈاکٹر کو ایبٹ اباد شہر سے اغوا کر کے تھانہ بکوٹ کی حدود میں لے جا کر مبینہ طور پر نشہ اور ادویات دے کر بے ہوشی کی حالت میں گلا گھونٹ کر قتل کر کے لاش کو تھانہ بکوٹ کی چوکی چمیالی کی حدود میں واقع جنگل میں پھینک دیا
مقامی افراد کی نشاندہی پر بکوٹ پولیس نے لاش برامد کر کے تھانہ کینٹ پولیس کو طلب کر لیا
لیڈی ڈاکٹر کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔۔
ایبٹ آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹر کے اغواء اور قتل کے خلاف ہڑتال
ایبٹ آباد سوگ میں ڈوب گیا ۔۔😭
مقتول لیڈی ڈاکٹر کا آبائی ضلع اٹک تھا
پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین تدفین کا فیصلہ کریں گے ۔۔