Gas Leakage Web ad 1

بیرونِ ممالک سے لائے جانیوالے موبائل فونز پر کتنا ٹیکس عائد؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

بیرونِ ممالک سے لائے جانیوالے موبائل فونز پر کتنا ٹیکس عائد؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

0

حکومت نے بیرونِ ملک سے لائے جانے والے نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر لاگو ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ موبائل فون کی قیمت کے مطابق کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس الگ الگ شرح کے تحت وصول کیے جاتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق موبائل فون کی اصل قیمت ویلیوایشن رولنگ کے تحت طے کی جاتی ہے۔ اگر کسی ماڈل کی ویلیوایشن موجود نہ ہو تو گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ریکارڈ کی بنیاد پر قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

30 ڈالر تک مالیت والے فونز پر 100 روپے موبائل لیوی، 300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے۔
جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
30 سے 100 ڈالر مالیت کے فونز پر 200 روپے موبائل لیوی، 3 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

100 سے 200 ڈالر مالیت کے فونز پر 600 روپے موبائل لیوی، 7 ہزار 500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 970 روپے ودہولڈنگ ٹیکس چارج کیا جاتا ہے۔

200 سے 350 ڈالر مالیت والے فونز پر 1 ہزار 800 روپے موبائل لیوی، 11 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے۔

350 سے 500 ڈالر قیمت کے فونز پر 4 ہزار روپے موبائل لیوی، 15 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس چارج کیا جاتا ہے۔

500 ڈالر سے زائد قیمت والے فونز پر ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ان پر 8 ہزار روپے موبائل لیوی لاگو ہوتی ہے، اور اگر قیمت 700 ڈالر سے زیادہ ہو جائے تو یہ لیوی 16 ہزار روپے تک بڑھ جاتی ہے۔ علاوہ ازیں، 22 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 11 ہزار 500 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.