sui northern 1

پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اب نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

sui northern 2

ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور معاملات عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور پاکستان اب اونچی اڑان بھرے گا۔
آج سے عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بند ہے: عطا تارڑ
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوائی تھی۔ اس سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پانچ سال کے لیے دونوں عہدوں پر فائز ہوں گے اور وہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔

وزیراعظم نے ساتھ ہی چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.