پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کمپنی کو ساڑھے 300 ارب روپے مجاز سرمایہ کی اجازت حاصل ہوگی۔
اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ
پاکستان بزنس کونسل کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس دفعہ گندم خریدی جائے گی اور حکومت 3500 روپے فی من گندم کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خریداری کا نوٹیفکیشن کون جاری کرے گا اس کی تفصیل سے بھی کسانوں کو آگاہ کیا جائے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ گندم کاشتکار اس وقت بے چینی کا شکار ہیں اور انہیں ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر گندم خریدی نہ گئی تو مالی سال میں زرعی شرح پیداوار منفی ہو جائے گی۔