امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیو یارک کے نئے میئر زہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے اور جمعہ 21 نومبر کو اوول آفس میں ملاقات کا شیڈول طے پایا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف وزیر اعظم کی فیک تصویرلگانےسےمتعلق کیس کی فائل چیف جسٹس کوارسال
واشنگٹن میں امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو 350 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے ذریعے روکا گیا۔ ان کے بقول پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے اور انہوں نے کہا کہ اگر جنگ نہیں روکی گئی تو ٹیرف لگائیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نے فون کر کے کہا کہ وہ جنگ میں نہیں جا رہے، جبکہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کال کر کے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امن قائم کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے اب تک 8 جنگیں روکی ہیں اور تنازعات کو حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان کے تنازع پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔