Gas Leakage Web ad 1

ایجنڈے پر چلنے والے ججز عدلیہ کو بدنام اور ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایجنڈے پر چلنے والے ججز عدلیہ کو بدنام اور ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ ایجنڈے پر چلنے والے ججز ادارے پر بوجھ اور عوام کا عدالتوں پر اعتماد مجروح کرتے ہیں، بغیر نظیر کے فیصلے کرنا قانون کی ترقی کو افرا تفری کی طرف لے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہرت کے لیے نظیر سے انحراف کرنے والے ججز کو مستعفی ہوکر سیاست میں آجانا چاہیے، سالوں تک اسٹے آرڈر جاری رکھنا اور آخر میں کیس خارج کرنا نظام انصاف سے مذاق ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومتی ریونیو میں اربوں کا نقصان، ایسے ججز کے خلاف میکنزم ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایکٹوسٹ وکیل اچھے جج نہیں بناتے، بینچ پر جذبات نہیں قانون چلتا ہے، جج کو زیادہ سننا، کم ہولنا اور وکلا کی معاونت پر فیصلے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کا قائم اصولوں کے خلاف جانا عدالتی روایات سے انحراف ہے، عدالتوں میں انصاف کے خواہاں عوام کے لیے محتاط اور اہل ججز کا تقرر ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.