ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں نئی ٹیم کی تشکیل، 4 اہم عہدوں پر تقرریاں

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں نئی ٹیم کی تشکیل، 4 اہم عہدوں پر تقرریاں

0

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے افسران کے ایک نئے بڑے تبادلے اور تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت متعدد افسران کو نئے عہدے دیے گئے ہیں۔

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عثمان اشرف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر نیلور محمد علی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار بنا دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اپنے نئے عہدے کے فرائض سنبھالنے کا کہا گیا ہے۔

تبادلے میں، علی نعیم کو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 کے افسر محمد ہارون کو اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سیف الاسلام کو بطور اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں مختلف محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے، شہریوں کے مسائل کے حل میں تیزی لانے اور انتظامی نظام کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

تمام افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں ترجیحی بنیادوں پر سنبھالیں۔ انتظامیہ کو امید ہے کہ یہ اقدام حکومتی نظام میں بہتری لائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.