
ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے بل میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ ستمبر کے بجلی بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا، عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔