دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ہے اور مظفرگڑھ کے صحرا میں میدان سج چکا ہے۔ پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور ٹیکنیکل انسپیکشن مکمل ہوئی۔ اس ایونٹ میں 100 سے زائد مرد و خواتین ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔
اسلام آباد: کرپشن اور ناقص تفتیش پر ایف آئی اے کے 10 اہلکار برخاست
پہلے دن ڈرائیورز کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا اور سو کے قریب شرکاء نے ریلی میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کروائی۔ سابق چیمپئن نادر مغسی نے ریلی کو سیلاب متاثرین کے لیے منسوب کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دسویں تھل جیپ ریلی 10 سال مکمل کر چکی ہے اور ہر سال اس کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ٹریک انتہائی دلچسپ ہے اور گاڑی چلانے والوں کو بہت لطف آئے گا۔ فلڈ کے پیش نظر ریس کو متاثرین کے لیے حساس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں تمام ریسرز تین کلومیٹر طویل ٹریک پر اپنی گاڑیوں کی صلاحیتیں دکھائیں گے۔
ریلی اور میلے کے موقع پر شہریوں کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کے لیے 8 نومبر بروز ہفتہ ضلع مظفرگڑھ میں مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کر دیا ہے۔