بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر

بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر

0

بین الاقوامی میڈیا کے لیے وزیراعظم کا ترجمان مشرف زیدی کو مقرر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مشرف زیدی کا ٹیم میں شامل ہونا ایک بہترین اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مشرف زیدی کے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ رہا اور وہ آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم ورک اسی جذبے سے جاری رہے گا اور پاکستان کے بیانیے کو مزید مضبوط اور بلند سطح پر لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.