ہسپتال سے اہم خبر

ہسپتال سے اہم خبر

0

سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق انہیں اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جہاں معائنے کے بعد ان کے دل کی بند شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کی حالت اب تسلی بخش اور مستحکم ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ صحت یابی کے عمل میں تیزی لائی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.