وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ کھانے سے متعلق کام کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ کا استعمال ضروری ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فوڈ پوائنٹ یا ریسٹورنٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔
فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں عملہ بغیر کیپ کے کام کر رہا ہو۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ٹیموں کو مختلف علاقوں میں انسپکشن کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کی اچانک چیکنگ کریں گی۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی میں اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں۔