بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان کے خلاف نئی سازش بے نقاب، جاسوس گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان کے خلاف نئی سازش بے نقاب، جاسوس گرفتار

0

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن “سندور” کی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات اور گمراہ کن مہم شروع کر دی ہے، تاہم پاکستان نے اس منصوبے کو ناکام بنا کر سازش کو بے نقاب کر دیا۔

جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

اسلام آباد میں وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اعجاز ملاح نامی پاکستانی مچھیرے کو گرفتار کر کے خفیہ مشن پر پاکستان بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ جب اعجاز ملاح آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی کوشش کر رہا تھا تو پاکستانی اداروں نے نگرانی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

عطا تارڑ کے مطابق گرفتار مچھیرے نے تمام حقائق تسلیم کر لیے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات نے اعجاز ملاح کا اعترافی ویڈیو بیان بھی میڈیا کو دکھایا۔

اعجاز ملاح نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مچھلیاں پکڑنے گئے تھے تو بھارتی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔ وہاں خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ہدایت دی کہ وہ پاکستان جا کر آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں، زونگ سم، پاکستانی سگریٹ اور کرنسی لے کر آئیں۔

اس کے مطابق بھارتی ایجنسی نے اسے کچھ تصاویر لینے کا ٹاسک دیا تھا اور رہائی کے بعد جب وہ دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستانی اداروں نے گرفتار کر لیا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی حالیہ کامیابی ہضم نہیں کر پا رہا اور مسلسل جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن پاکستان حقائق جلد عوام کے سامنے لے کر آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.