وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان

0

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ آج بھی یہ تحریک پیش نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اب تک تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، جس کی وجہ سے فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بے چینی کا شکار ہیں۔

وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے استفسار کر رہے ہیں کہ وہ اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو کیا جواب دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کارکن اور ووٹر سوال کریں گے کہ پارٹی نے آخر فیصلہ کیا کیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کشمیر ہاؤس میں موجود ہیں اور صورتحال کا انتظار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے، تاہم آئندہ تین سے چار روز تک اس تحریک کے پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا، مگر مسلم لیگ ن نے واضح کر دیا ہے کہ وہ حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن کے مطابق اگر پیپلز پارٹی کے پاس مطلوبہ اکثریت ہے تو حکومت بنانا اس کا حق ہے، جبکہ ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.