راولپنڈی میں تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، اور جب وین ڈرائیور نے اسے روکا تو اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں اور شواہد کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔