وزارت خارجہ اور سفارتی مشنز میں بڑے پیمانے پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں، جب کہ متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد پاکستانی سفیر شفقت علی خان ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔
تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں
ذرائع کے مطابق روس کے لیے نئے سفیر فیصل ترمذی نے ماسکو میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ روس میں تعینات سابق سفیر خالد خان جمالی کو ایڈیشنل فارن سیکریٹری ایڈمن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ زاہد حسین کو ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں التمش وزیر خان کی جگہ نئے سفیر کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے، جب کہ وہاں کے سابق سفیر حسن زیغم کو ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ایشیا مقرر کیا گیا ہے۔
بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا تعینات کیا گیا ہے، وہ رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس نظامی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔