محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے لیے مقررہ مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے تحفظ کا مزیدار آسان نسخہ
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس کے استعمال کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر تھی۔ نئی نمبر پلیٹس میں سکیورٹی کے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
دوسری جانب کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم کے تحت اب تک 4 ہزار 136 الیکٹرانک چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، جو شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور بہتر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ ٹریفک نظام میں بہتری اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔