sui northern 1

پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف

پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف

0
Social Wallet protection 2

لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

sui northern 2

پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ

پولیس کے مطابق رشوت ستانی کی اطلاع ملنے پر سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں گلبرگ تھانے میں ٹریفک وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایک مخبر کو دس ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گیا، جبکہ وارڈنز کی جانب سے کام مکمل ہونے کی یقین دہانی پر مزید پندرہ ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت آٹھ افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ٹاؤٹس کی نشاندہی پر مزید تین ٹریفک وارڈنز کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جن کی جیبوں سے رشوت کی رقم بھی برآمد ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.